بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || روئٹرز/ ایپسوس (Ipsos) کے تازہ ترین جائزے میں شامل زیادہ تر امریکی شہریوں، ـ جن میں 80٪ ڈیموکریٹس اور 41٪ ریپبلکنز شامل ہیں، ـ کا ماننا ہے کہ امریکہ کو چاہئے کہ فلسطین کو تسلیم کرے۔ ان نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی رائے عامہ اس معاملے میں ٹرمپ کے موقف سے متفق نہیں ہے۔
پیر (20 اکتوبر 2025ع) کو اختتام پذیر ہونے والے اس جائزے کے مطابق، 59٪ امریکیوں نے اپنے ملک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حمایت کی، جبکہ 33٪ اس کے خلاف تھے۔
پچھلے ہفتوں میں، اور حالیہ جنگ بندی سے پہلے، بڑی تعداد میں ممالک، ـ جن میں امریکہ کے برطانیہ، کینیڈا، فرانس اور آسٹریلیا جیسے اتحادی بھی شامل ہیں، ـ نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا ہے۔ لیکن ٹرمپ، جو غزہ کی جنگ کے دوران اسرائیل کے جرائم کی حمایت کرتے رہے ہیں، اس ریاست سے ہم آہنگ ہو کر ایسے کسی بھی اقدام کے خلاف ہیں۔
اس جائزے میں، تقریباً 60٪ امریکی شرکاء کا کہنا تھا کہ غزہ کے خلاف اسرائیل کا رد عمل حد سے زیادہ تھا۔
اس سے قبل، ٹرمپ کے مشیر اور داماد، جو ٹوٹتی ہوئی جنگ بندی کے معاہدے کے بعد غزہ گئے تھے، نے 68000 ہزار سے زآائد فلسطینیوں کی شہادت پر منتج ہونے والے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں کا ایٹمی دھماکے سے موازنہ کیا۔ تاہم، کُوشنر نے یہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا کہ غزہ میں اسرائیل نے نسل کشی کا ارتکاب کیا ہے!!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ